الطاف حسین سمیت8 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

مقدمہ طاہر علی نے درج کرایا،مہاجرقومی موومنٹ کے3 عہدیداروں کے قتل کا الزام


Staff Reporter December 01, 2012
فوٹو: فائل

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے عہدیداروں کے قتل کا مقدمہ شرافی گوٹھ تھانے میں نامزد ملزمان کیخلاف درج کر لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی مانسہرہ کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے3عہدیداروں علیم احمد خان ولد عبد الطیف خان ، عبد القادر جیلانی ولد عبدل سبحان جیلانی ، محمد ظفر قائم خانی ولد محمد حبیب قائم خانی اور ٹیکسی ڈرائیور نیاز محمد جان کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر239/12 مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے عہدیدار طاہرعلی کی مدعیت میں احسن اقبال ، منظورعرف لمبا ، انیس احمد عرف مما ، حماد صدیق اور3 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لیاگیا۔

f2

جبکہ مدعی نے بیان دیاکہ مذکورہ ملزمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے ایما پر مہاجر قومی موومنٹ کے عہدیداروں کو قتل کیا جس پر ایف آئی آر میں302/34 کے ساتھ دفعہ109کا اضافہ کیاگیا ہے ، واضح رہے جمعرات کو مانسہرہ کالونی اٹک پٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی ٹیکسی نمبرJL2085 پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں48سالہ محمد ظفر قائم خانی ولد محمد حبیب قائم خانی ،51سالہ علیم احمد خان ولد عبد الطیف خان ، 47سالہ عبد القادر جیلانی ولد عبدل سبحان جیلانی اور ٹیکسی ڈرائیور37 سالہ نیاز محمد جاں بحق ہوگئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں