پاکستان کے بعد بھارت بھی انڈونیشیا میں قید اپنے شہری کو بچانے کیلئے میدان میں آگیا

ہم گردیپ کو بچانے کے لئے آخری منٹ تک کوشش کریں گے، بھارتی وزیر خارجہ کا ٹویٹ


ویب ڈیسک July 28, 2016
ہم گردیپ سنگھ کو بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے، سشما سوراج۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے بعد بھارت نے بھی انڈونیشیا میں سزائے موت پانے والے اپنے شہری کی سزا رکوانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی شہری گردیپ سنگھ کو منشیات کے الزام میں انڈونیشیا میں موت کی سزا دی جارہی ہے۔



سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ہم گردیپ کو بچانے کے لئے آخری منٹ تک کوشش کریں گے کہ اسے موت کی سزا نہ ہوا، ہم گردیپ سنگھ کو بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔



واضح رہے کہ انڈونیشیا میں منشیات کے الزام میں بھارتی شہری گردیپ سنگھ کو پاکستانی شہری ذوالفقار علی کے ساتھ موت کی سزا دی گئی ہے جس پر عمل درآمد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |