اقوام متحدہ کا انڈونیشیا کو 14 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد فوری روکنے پر زور

انڈونیشین حکومت 14 معصوم اور بے گناہ لوگوں کو موت کی سزا دینے جارہی ہے جو نہایت ہی خطرناک اقدام ہے، جکارتہ پوسٹ


ویب ڈیسک July 28, 2016
14 افراد کو سزائے موت دینا کسی بھی صورت قبول نہیں، یورپی یونین. فوٹو: فائل

اقوام متحدہ نے انڈونیشین حکومت پر روز دیا ہے کہ 14 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد فوری طور پر روکا جائے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فار ہیومین رائٹس زید الحسین کا کہنا ہے کہ 14 افراد کو موت کی سزا دینے پر اقوام متحدہ کو شدید تشویش ہے، انڈونیشیا کے صدر سزائے موت پر عمل درآمد فوری طور پر روکیں۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بھی انڈونیشیا کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 14 افراد کو سزائے موت دینا کسی بھی صورت قبول نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستانی شہری کو ڈیتھ زون میں پہنچا دیا گیا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا نے ابھی تک ان افراد کی سرکاری طور پر لسٹ جاری نہیں کی جن کو موت کی سزا دی جانی ہے جب کہ انڈونیشیا نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی اپیل بھی ہوا میں اڑا ہوتے ہوئے موت کی سزا نہ دینے کی اپیل مسترد کردی۔ جکارتہ پوسٹ کے مطابق انڈونیشین حکومت 14 معصوم اور بے گناہ لوگوں کو موت کی سزا دینے جارہی ہے جو نہایت ہی خطرناک اقدام ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں