قوال امجد صابری کو قتل کرنے والا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار

ملزم نعمان امجد صابری کو قتل کرنے کے لئے تھائی لینڈ سے آیا تھا جس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ذرائع

ملزم نعمان امجد صابری کو قتل کرنے کے لئے تھائی لینڈ سے آیا تھا جس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ذرائع. فوٹو:فائل

معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معروف قوال امجد صابری پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم نعمان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نعمان عرف بچہ کا تعلق سیاسی جماعت ہے جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے سے گرفتار ملزم عمران صدیقی کی نشاندہی پر حراست میں لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا مالک گرفتار


ذرائع کے مطابق واردات کے وقت عمران صدیقی موٹر سائیکل چلا رہا تھا جب کہ نعمان پیچھے بیٹھا تھا اور ریکی کے بعد نعمان نے امجد صابری پر فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان امجد صابری کے قتل کے لئے تھائی لینڈ سے آیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امجد صابری قتل کیس کی گتھیاں سلجھنے لگیں، اہم ملزم گرفتار

واضح رہے کہ 22 جون کو لیاقت آباد 10 نمبر پر انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

Load Next Story