امن کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ کا نظام موثر بنائیں گے رحمن ملک

وزیرداخلہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، سیکیورٹی کی صورتحال کاجائزہ، محرم میں مؤثر سیکیورٹی اقدامات پر مبارکباد


Numainda Express/ December 01, 2012
رحمن ملک 3دسمبر کو بلوچستان اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دینگے ،اسلم رئیسائی،ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے درمیان جمعہ کے روز ہونیوالی ملاقات میں طے پایا کہ وفاقی وزیر داخلہ بلوچستان اسمبلی کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کے ماتحت ایجنسیوں کی کارکردگی کے متعلق ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے اور ان کیمرہ بریفنگ دینے کی دعوت دی ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے دعوت قبول کرلی اور طے کیاگیا کہ وہ صوبائی اسمبلی کو3دسمبر کے اجلاس میں ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔

17

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو ان کیمرہ بریفنگ کی دعوت دینے کا مقصد سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں صوبے میں قانون نافذ کرنے والے وفاقی اور صوبائی محکموں کے درمیان مربوط اور مستحکم روابط قائم کرنا ہے۔ ملاقات کے دوران ملک و صو بے کی سیاسی صورتحال اور امن وامان سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

18

وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی جبکہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موبائل فون اور موٹر سائیکل پر پابندی سے موثر سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنانا ممکن ہوا۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک اور صوبائی وزیر داخلہ میر طفر زہری بھی موجود تھے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ملاقات کے دوران رحمن ملک نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی تعمیروترقی وخوشحالی اورامن وامان کی مزیدبہتری کیلیے انٹیلیجنس شئیرنگ اور انتظامی ضروریات پوراکرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں