امریکی صدر کیلئے ہلیری کلنٹن سے زیادہ قابل کوئی دوسرا امیدوار نہیں اوباما

اساما بن لادن کے خلاف آپریشن ’نیپچون اسپیئر‘ کے لئے زور ہلیری کلنٹن نے ہی دیا تھا، امریکی صدر


ویب ڈیسک July 28, 2016
ہلیری ایک وسیع النظر رہنما اور داعش کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی، اوباما. فوٹو: فائل

امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ہلیری کلنٹن سے زیادہ قابل کوئی اور امیدار نہیں۔

فلا ڈلفیا میں جاری ڈیمو کریٹک پارٹی کے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما کا کہنا تھا کہ حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے منصوبوں کے ساتھ تمام رکاوٹوں کو توڑ دیتا ہے جیسے ہلیری کلنٹن ایک حقیقی اور بہادر لیڈر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بہت عظیم ملک ہے اور ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ایران کے ساتھ جوہری تنازع کا مسئلہ حل ہوا، میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری طاقت و عظمت، ڈونلڈ ٹرمپ پر منحصر نہیں، چاہے جتنی بھی مشکلات آجائیں اور لوگ جتنا بھی ہلیری کو نیچا دکھانے کی کوشش کر لیں، امریکا کو چلانے کے لئے ہلیری کلنٹن سے زیادہ قابل کوئی مرد اور عورت نہیں ہے، کالے، گورے، بوڑھے، جوان اور مہاجر سب ہلیری کے ساتھ ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ہلیری کلنٹن امریکا کی پہلی خاتون صدارتی امیدوار نامزد

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے القاعدہ کے سابق سربراہ اساما بن لادن کو منطقی انجام تک پہنچایا، اساما بن لادن کے خلاف آپریشن 'نیپچون اسپیر' میں ہلیری میرے ساتھ بیٹھی تھیں اور آپریشن کے لئے انھوں نے ہی زور دیا تھا، ہلیری ایک وسیع النظر رہنما ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ داعش کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب کہتے ہیں کہ امریکا کی فوج تباہ کن ہے تو دراصل وہ امریکا کو کمزور تصور کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس نہ تو کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی وہ حقیقت پسندانہ شخص ہیں۔ ٹم کین نرم مراج اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت کے حامل انسان ہیں، وہ امریکا کے عظیم ترین نائب صدر ثابت ہوں گے، امریکا کے لئے مزید کام کرنا اور انصاف کا نظام بہتر کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں