سندھ میں جرگوں کیخلاف ازخود کارروائی کی سماعت مکملفیصلہ محفوظ

جرگوں کے فیصلوں کے تحت 4 لڑکیوں کو مخالفین کے حوالے کرنیکی خبریں شائع ہوئی تھیں


Staff Reporter December 01, 2012
چیف جسٹس افتخار چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے خبروں کو آئینی درخواست میں تبدیل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے جرگوں کے فیصلوں کے تحت 4 لڑکیوں کو ان کی مرضی کے بغیر مخالفین کے حوالے کرنے کے متعلق ازخود کارروائی کی سماعت کرتے ہوئے جمعے کو فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ان لڑکیوں کے متعلق گزشتہ ہفتے اخبارات میں خبریں شائع ہوئی تھیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ان خبروں پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے خبروں کو آئینی درخواست میں تبدیل کردیا تھا ۔

21

جمعے کو جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے چیمبر میں کارروائی کی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک اوراے آئی جی لیگل شیر علی جکھرانی نے بینچ کوبتایاکہ پولیس نے لڑکیوں کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

22

لڑکیوں کا موقف ہے کہ انھوں نے اپنی مرضی سے ان رشتوں کو منظور کیا ہے جبکہ خیر پور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کے بارے میں بتایا گیاکہ اطلاعات کے مطابق اسے قتل کردیا گیا ہے تاہم لاش اب تک نہیں ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں