منیشا کوئرالہ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

میڈیا کی اطلاعات کے مطابق انھیں اووری کا کینسر تشخیص ہوا ہے جو ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور آپریشن سے ٹھیک ہو سکتا ہے


Express Desk December 01, 2012
میڈیا کی اطلاعات کے مطابق انھیں اووری کا کینسر تشخیص ہوا ہے جو ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور آپریشن سے ٹھیک ہو سکتا ہے ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی اداکارہ منیشا کوئرالہ کو جمعے کی صبح اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

انھیں بدھ کو بے ہوشی کی حالت میں جسلوک اسپتال لایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق منیشا نے درخواست کی ہے کہ اس کی صحت سے متعلق کوئی بھی بات نہ پھیلائی جائے۔

میڈیا کی اطلاعات کے مطابق انھیں اووری کا کینسر تشخیص ہوا ہے جو ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور آپریشن سے ٹھیک ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں آئندہ چند روز میں انکا آپریشن متوقع ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے منیشا سلور اسکرین سے دور تھیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں