فلم ’’رئیس‘‘ کے لیے پریشان لیکن پرجوش بھی ہوں ماہرہ خان

شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا، پاکستانی اداکارہ


ویب ڈیسک July 28, 2016
شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا، پاکستانی اداکارہ، فوٹو؛ فائل

ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہےکہ وہ فلم ''رئیس'' کے لیے پریشان ہیں لیکن ساتھ ہی پرجوش بھی ہیں۔

بالی ووڈ میں فلم ''رئیس'' سے قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا خواب پوراہوگیا جس کے لیے نہایت پرجوش ہوں لیکن اس سے زیادہ فلم کے لیے پریشان بھی ہوں۔ انہوں نے کہا میرا خیال تھا کہ فلم کے پہلے منظر کی عکس بندی آسانی سے کروا لوں گی تاہم شاہ رخ خان کے سامنے آنے پر اپنی لائنیں بھول گئی جوکہ میرے لیے ہمیشہ یاد رہنے والا واقعہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:''رئیس''کب ریلیزہوگی،ماہرہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم کیلیے پریشان

ماہرہ خان نے کہا کہ اداکارہونے کے ناطے اپنے ملک کی بہتر انداز میں نمائندگی کرنے کی کوشش کی ہے اور مجھے امید ہے میں بہترانداز میں ملک کو پیش کرسکی ہوں لیکن پھر بھی فلم بینوں کواپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے متاثر کرنے کے لیے خود پر دباؤمحسوس کررہی ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ماہرہ خان اچھی اداکارہ ہیں جن سے مجھے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، شاہ رخ خان

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ''رئیس'' اگلے برس 26 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں