سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی ہمارا قومی عزم ہے سربراہ پاک فوج
دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جارہی ہے اور ان کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پر عزم ہیں، جنرل راحیل شریف
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جارہی ہے اور دہشت گردوں، جرائم پیشہ و بد عنوان عناصر کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پر عزم ہیں جب کہ سی پیک کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا قومی عزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی سفارتخانے میں منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں آرمی چیف سمیت دیگراعلیٰ عہدیداربھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے پیپلزلبریشن آرمی کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزلبریشن آرمی طاقتورترین فوج ہے، پاکستان اور چین کے خیالات میں مطابقت مشترکہ سوچ کے عکاس ہیں جب کہ پاکستانی قوم اور فوج کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور خطے کے لیے گیم چینجر ہے جس سے 100 ملین افراد کی زندگی میں واضح بہتری آئے گی جب کہ سی پیک کی بر وقت تکمیل کو کسی رکاوٹ کے بغیر یقینی بنایا جائے گا۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جارہی ہے جب کہ دہشت گردوں، جرائم پیشہ اور بد عنوان عناصر کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لیے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب چینی مقررین نے پاکستان اور خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا جب کہ انہوں نے سی پیک کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے پر بھی پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔