ہم خیال نہیں چوہدریوں کیخلاف ریفرنس جاناچاہیےسلیم سیف

چوہدری برادران بیٹے کو بچانے کیلیے حکومت میں شامل ہوئے عوام انکی اصلیت جان چکے ہیں

چوہدری برادران بیٹے کو بچانے کیلیے حکومت میں شامل ہوئے عوام انکی اصلیت جان چکے ہیں

KARACHI:
مسلم لیگ ہم خیال کے مرکزی رہنما سلیم سیف اللہ خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ق)ہم خیال کے اراکین پارلیمنٹ کیخلاف ریفرنس کاڈرامہ رچارہی ہے،عوام کو(ق)لیگ کی اصلیت کاپتہ چل گیا ہے، چوہدری برادران اپنے بیٹے کو بچانے کیلیے حکومت میں شامل ہوئے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔


خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی پر کسی قسم کا تبصرہ کرنا فضول ہے۔ ق لیگ کے چوہدری برادران بیٹے کو این آئی سی ایل اسکینڈل سے بچانے کیلیے حکومت میںشامل ہوئے ہیں۔ اب ان کی عوام کے سامنے اصلیت کھل چکی ہے،ق لیگ نے جھوٹی انا کو بچانے کے لیے ہم خیال لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کیخلاف ریفرنس کا ڈھونگ رچایاہے جو کہ ناکام ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ ہمارے خلاف ریفرنس بھیجنے کے بجائے ان مفادپرست ٹولے کیخلاف ریفرنس جاناچاہیے۔
Load Next Story