پیپلزپارٹی اتحادکے خواب دیکھناچھوڑ دے چوہدری نثار

ہم زرداری کی پالیسیوں سے متفق ہوتے تو6 ہفتوں بعدحکومت سے الگ کیوں ہوتے.


Numainda Express December 01, 2012
الیکشن کے انعقادسے کوئی فرار نہیں ہو سکتا، حکومت نے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماچوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ18 مارچ کے بعد حکومت ازخودختم ہوجائیگی۔

مقررہ وقت پرالیکشن کے انعقادسے کوئی فرار نہیں ہوسکتا،مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی سے اتحاد کاسوچ بھی نہیں سکتی،حکمرانوں نے گزشتہ 5 سال میں ملک اور اداروں کوتباہی کے دھانے پرپہنچا د یا،بدعنوانی کے نئے ریکارڈقائم کر کے پاکستان کودنیا میں بدعنوان ملکوں میں شامل 7 واں ملک بنادیاگیا۔

05

نواز شریف کے حالیہ بیان کوسیاق وسباق سے ہٹ کر مخصوص مقاصد کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے، صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اگرہم پیپلز پارٹی کی پالیسیوں،انکے منشوراورزرداری کے ایجنڈے سے متفق ہوتے تو 2008 میں 6 ہفتوں کے بعد 15 وزارتوںسمیت انکی حکومت سے الگ کیوںہوتے؟

06

وقت آ گیاہے کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد کے بجائے ان سے نجات حاصل کی جائے،انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے حکمران مسلم لیگ (ن) سے اتحاد جیسے سہانے خواب دیکھنا بند کردیںاورعوام کے ان بے چین ہاتھوں کی طرف توجہ دیں جو انکی 5 سالہ کارکردگی پر ایک کڑا احتساب کیلیے بے چین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں