القاعدہ افغانستان میں مشکلات پیداکرسکتی ہے امریکی وزیردفاع

القاعدہ کے جنگجواب بھی امریکی فوجیوں پراچانک حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیون پنیٹا۔


INP December 01, 2012
امریکی انخلاکے بعد بھی موجود رہنے والے فوجیوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے، پریس بریفنگ. فوٹو: اے ایف پی

امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ القاعدہ کے جنگجو افغانستان میںاب بھی امریکی فوجیوں پراچانک حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکی وزیردفاع پینٹاگان میں صحافیوں کوبریفنگ میں بتایاکہ القاعدہ افغانستان میں کئی برسوں تک مشکلات پیداکرسکتی ہے۔

07

انھوں نے کہا کہ امریکی انخلا کے بعد بھی القاعدہ افغانستان میں موجود رہنے والے فوجیوں کونقصان پہنچاسکتی ہے۔

08

لیون پنیٹانے کہ کہاکہ انٹیلی جنس اطلاعات مسلسل اس خدشے سے آگاہ کررہی ہیں کہ القاعدہ حملوں کی صلاحیتیں بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں