وسیم اخترکوجیل میں مشروط بی کلاس فراہم کرنے کاحکم

تعلیمی اسناداور ٹیکس گواشوروں کی تصدیق کرنیکی ہدایت، 15روزمیں رپورٹ طلب


Staff Reporter July 29, 2016
جو ٹیکس ادانہیں کرتاوہ مراعات کاحق دارنہیں، انسداددہشت گردی عدالت کے ریمارکس فوٹو: فائل

انسداددہشت گردی کی عدالت نے جیل میں ایم کیوایم کے نامزدمیئروسیم اخترکو 15روزکی مشروط بہترسہولت (بی کلاس ) فراہم کرنے کاحکم دیاہے، تعلیمی اسناداور ٹیکس گواشوروں کی تصدیق کرنے کاحکم دیتے ہوئے رپورٹ15روزمیں طلب کرلی گئی ہے، تصدیق کی رپورٹ پیش نہ کرنے پربی کلاس کی سہولت واپس لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

جمعرات کو فاضل عدالت میں وسیم اخترکے وکیل نے جیل میںبی کلاس کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق دائردرخواست پراپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل سیاسی جماعت کے رہنماہیں اورقومی اسمبلی کے ممبررہ چکے ہیں، اسمبلی کے ممبرتعلیم یافتہ ہوتے ہیں، ان کے خلاف بلاجوازمقدمات بنائے جارہے ہیں اورجیل میں بی کلاس سہولت فراہم کرنے کی استدعاکی ہے۔ رینجرز کے لاافسرنے مخالفت کرتے ہوئے اپنے دلائل میں کہا کہ پہلے ممبران قومی اسمبلی میٹرک پاس ہوتے تھے۔

مشرف کے دورمیں معاملہ درست کیاگیاتھا، رینجرز لاافسر نے تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کی استدعاکی تھی جس پروسیم اخترکے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ تمام دستاویزات عدالت میںموجودہیں، رینجرز نے تمام دستاویزات کی تصدیق کرانے کی استدعا کی۔ عدالت نے رینجرزکی استدعا منظورکرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جوٹیکس ادا نہیں کرتا وہ کسی قسم کی مراعات کاحق دارنہیں، عدالت نے15 روزمیں تصدیق شدہ تمام دستاویزات جمع کرانے کاحکم دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں