ایران کے خلاف کارروائی کیلیے سلامتی کونسل جائینگے امریکا

ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون نہ کیا تو یہ معاملہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جائیگا، امریکا۔


Online December 01, 2012
فوٹو: فائل

امریکا نے خبردارکیاہے کہ اگرایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون نہ کیا تو یہ معاملہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جائیگا۔

آئی اے ای اے کے بند کمرے میں ہونیوالے اجلاس کے بعدجاری شدہ بیان میں عالمی جوہری توانائی ادارے کے لیے امریکی نمائندے رابرٹ ووڈ نے کہاکہ امریکا غیرمعمولی اقدام کے طور آئی اے ای اے بورڈ میں شامل دیگر ممالک پرزور دیگا کہ وہ اس عدم پیشرفت پرایران کیخلاف مناسب کارروائی کیلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرے۔

آئی اے ای اے چاہتا ہے کہ ایران 2003 تک اوراس کے بعدممکنہ جوہری بم کی تیاری کے حوالے سے کی جانیوالی سرگرمیوں سے متعلق ابہام دورکرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں