سامعہ قتل کیس مقتولہ کے سابق شوہرشکیل نے گرفتاری دیدی

ضمانت قبل ازگرفتاری کرواکرپیش ہو ا،فارنسک رپورٹ کے بعد حقائق معلوم ہونگے


برطانیہ میں خاتون رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کوقتل کی دھمکیاں دینے پرخاتون سمیت 2 افرادگرفتار فوٹو: فائل

سامعہ شاہد قتل کیس میں مقتولہ کے پہلے شوہر محمد شکیل نے گرفتاری دیدی، اس نے ضمانت قبل از گرفتاری کے بعد خود کو پیش کیا۔

جمعرات کو ملزم نے پولیس کوگرفتاری دی، ایس ایچ او تھانہ منگلامحمد عقیل نے بی بی سی کوبتایا کہ پولیس چوہدری محمد شکیل کابیان ریکارڈ کرے گی۔ ادھر ڈی پی او جہلم کاکہنا ہے کہ فارنسک رپورٹ کے بعد حقائق معلوم ہونگے،ان کا کہنا تھا کہ اب تک کی تفتیش سے یہ لگ رہا ہے کہ معاملہ خودکشی یا فطری موت کانہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سامعہ نے اپنے سابقہ شوہرشکیل سے باقاعدہ طلاق نہیں لی تھی اوراس کی دوسری شادی میں بھی اس کے گھر والوں کی رضامندی شامل نہیں تھی۔

واضح رہے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ کو 20 جولائی کو جہلم میں مبینہ طور پر قتل کیاگیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں