کالاباغ ڈیم کیخلاف پھرقراردادلائینگے وزیر اطلاعات سندھ

منصوبہ پاکستان اور سندھ دشمن ہے،سندھ کا بچہ بچہ اپنی جان قربان کردیگا،بیان


Staff Reporter December 01, 2012
منصوبہ پاکستان اور سندھ دشمن ہے،سندھ کا بچہ بچہ اپنی جان قربان کردیگا،بیان فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 6دسمبر کو ہونیوالے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر ہم کالا باغ ڈیم جیسے پاکستان دشمن اور سندھ دشمن منصوبے کے خلاف قراد داد پیش کریں گے ۔

جمعے کو جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کالا باغ ڈیم کی تعمیرکے بارے میں بیان بازی سے ثابت ہوگیا کہ (ن) لیگ وفاق کی سالمیت اور استحکام پر یقین نہیں رکھتی ۔ انھوں نے کہا کہ سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخواپہلے ہی اس ڈیم کے خلاف قراد داد پیش کر چکے ہیں ۔

f-23

تین صوبوں کی متفقہ رائے کو اہمیت نہ دینے اور مسلسل اس متنازعہ مسئلے پر بیانات سے سازش کی بُو آرہی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو مضبوط بنانے کے لیے صوبوں کوخود مختاری دی کیونکہ صوبوںکی مضبوطی ملک کی مضبوطی اوروفاق کا استحکام ہے۔

f-24

شرجیل میمن نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کموں شہید پر کالاباغ ڈیم کے خلاف دھرنادیکر ثابت کردیا ہے کہ سندھ کے مفادات کے خلاف کسی منصوبے کو پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا ۔ سندھ کا بچہ بچہ اپنی جان قربان کرکے سندھ دشمن منصوبے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے عزائم کو خاک میں ملا دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں