فلسطین کومبصر ریاست کا درجہ اور یونیسکوکی رکنیت بھی حاصل

حق میں107،مخالفت میں 14ووٹ آئے، 52 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا.


News Agencies December 01, 2012
اسرائیلی حملہ، ایک فلسطینی شہید،بیت المقدس،مغربی کنارے پرمزید3ہزار گھر تعمیرکرینگے،اسرائیل۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں مبصر کا درجہ ملنے کے بعد فلسطین کو یونیسکو کی رکنیت بھی مل گئی۔

فرانس میں اقوام ِ متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت یعنی یونیسکو نے فلسطین کی جانب سے دائر کی جانے والی مکمل رکنیت کی درخواست کثرت رائے سے منظور کرلی۔

رائے شماری کے دوران فلسطین کے حق میں107 اور مخالفت میں 14ووٹ آئے جبکہ برطانیہ سمیت 52 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

10

یاد رہے کہ جمعرات کے روز رات گئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ دے دیا تھا۔اسرائیلی اپوزیشن نے اقوام متحدہ میں ناکامی پر حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

11

اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آن لائن کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے غزہ میں میزائل حملہ میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں