کالاباغ ڈیم کا فیصلہ عدالت نہیں پارلیمنٹ کرے گیقمر زمان کائرہ

قائداعظم نے سیاست سے پاکستان بنایا، ذوالفقار بھٹو شہید نے سیاست سے اسے مضبوط، توانا اور باوقار بنایا, قمر زمان کائرہ

قائداعظم نے سیاست سے پاکستان بنایا، ذوالفقار بھٹو شہید نے سیاست سے اسے مضبوط، توانا اور باوقار بنایا, قمر زمان کائرہ فوٹو: فائل

لاہور:
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیرکافیصلہ کسی عدالت نے نہیں بلکہ پارلیمان نے کرنا ہے۔

صدرزرداری کی قیادت میں ہم نے بکھرتے ہوئے وفاق کو بڑی مشکل سے سنبھالا ہے عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ان سے استدعا ہے کہ وہ سیاسی امور میں فیصلے پارلیمان کوکرنے دیں ملکی تاریخ بتاتی ہے پیپلزپارٹی نے ہر انتخاب میں پہلے سے بڑھ کر ووٹ لیے لاہور میں کشمیرکی سیٹ پرانتخاب سے بھاگنے والے عام انتخابات میں ہماراکیا مقابلہ کریں گے قائداعظم نے سیاست سے پاکستان بنایا، ذوالفقار بھٹو شہید نے سیاست سے اسے مضبوط، توانا اور باوقار بنایا۔


جناح سپراسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پرعوامی اجتماع سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ صدرزرداری نے اپنے غم بھول کر 'پاکستان کھپے' کا ولولہ تازہ دیا اور وفاق اور اکائیوں کو متحدکیا، میں سوال پوچھتا ہوں کہ اگر آصف زرداری صدر نہ ہوتے تو کیا اٹھارویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ منظور ہوپاتا اور جمہوری نظام چل پاتا؟ صدرزرداری نے اداروں کومضبوط بنانے کیلیے کام کیاتاہم پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔

انھوں نے کہا کہ آمروں کامقابلہ صرف پیپلزپارٹی نے کیا ہے جج سیاسی فیصلے نہ دیں کالا باغ ڈیم کا فیصلہ صرف پارلیمنٹ اور مشترکہ مفادات کونسل ہی کریگی حکومت عدالتی فیصلے پر قدغن نہیں لگانا چاہتی۔ اے پی پی کے مطابق وزیراطلاعات اورسیکریٹری اطلاعات رشید احمد چوہدری نے جمیل اطہرکوکونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کا صدر اور دیگر عہدیداروں کے انتخاب پرمبارکباد دی ہے۔
Load Next Story