شاہد آفریدی کا سندھ میں جاری ون روم شیلٹر پراجیکٹ کا دورہ

منصوبہ قابل ستائش ہے، بے گھر متاثرین سیلاب کیلیے مدگار ثابت ہوگا، شاہد آفریدی۔


Express Desk December 01, 2012
میرپور خاص: شاہد آفریدی ون روم شیلٹر کے دورے کے موقع پر سیلاب زدگان کے ہمراہ کھڑے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

VEHARI: انٹرنیشنل کرکٹر شاہد آفریدی نے بیسک ہومین رائٹس کے چیف ایگزیکٹو انجم طاہر خیلی اورآئی اوایم ٹیم کے ہمراہ سندھ کے ان دیہات کا دورہ کیا جہاں بی ایچ آر کے ایک کمرے پر مشتمل شیلٹر پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔

ان کے دورے کا مقصد متاثرین سیلاب کے لیے تعمیرکرائے جانے والے ان گھروں کا خود معائنہ کرنا اور منصوبے کیلیے عوامی آگاہی کے ساتھ فنڈز کا حصول اور مقامی لوگوں سے معلومات حاصل کرنا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بی ایچ آر کا منصوبہ قابل ستائش ہے ایک کمرے پر مشتمل شیلٹر پروجیکٹ سیلاب زدگان کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔

13

گزشتہ سال میں نے منصوبے کیلیے فنڈز بڑھانے میں مدد کی تھی ۔ اس کے نتائج سامنے دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ یاد رہے کہ 45لاکھ افراد اس سال سیلاب سے متاثر ہوئے جن میں اکثریت کا تعلق سندھ صوبے سے ہے، مسلسل تین برسوں سے اس علاقے کے افراد سیلاب سے متاثر ہو رہے ہیں ۔

آئی او ایم 2010سے سندھ میں اس پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے بی ایچ آر نے 1300 ون روم شیلٹر تعمیر کرائے ہیں۔ اس موقع پرآئی ایم او کے چیف آف مشن اینکرکو پونزیانی اور بی ایچ آر کے چیف ایگزیکٹو انجم طاہر خیلی نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں