لاہورمیں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق 2 زخمی

مرنے والوں میں گھر کا سربراہ محمد شریف، 22سالہ بیٹا محمد اشفاق اور 11سالہ بیٹی مقدس شامل ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 29, 2016
وزیر اعلی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی: فوٹو:فائل 

شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کی نواحی آبادی پنڈالہ دیال شاہ میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چھت پررکھی چارپائی اٹھاتے ہوئے 11 سالہ مقدس بجلی کی تاروں سے ٹکر اگئی، باپ اور بیٹے نے مقدس کو بچانا چاہا تو وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئے اور کرنٹ لگنے سے تینوں افراد ہی بری طرح جھلس گئے جنہیں اہل علاقہ نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ اس کے علاوہ حادثے میں ماں اور دوسری بیٹی زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کا لاہورمیں بجلی کی تار پانی میں گرنے سے 2 افراد کی ہلاکت کا نوٹس

پولیس نے کہنا ہے کہ مرنے والوں میں گھر کا سربراہ محمد شریف، 22 سالہ بیٹا محمد اشفاق اور 11 سالہ بیٹی مقدس شامل ہے، قانونی ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے کرنٹ لگنے سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں