نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے کی کمی کردی

کے الیکٹرک اور 300 یونٹ سے کم ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین قیمتوں میں کمی سے مستفیذ نہیں ہوسکیں گے،نیپرا

نیپرا نے جون کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی فوٹو: فائل

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے تاہم کے الیکٹرک اور 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولرٹی اتھارٹی نے جون کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے تاہم اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور اس سے صارفین کو 30 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
Load Next Story