کراچی میں اہم مقامات پر دہشت گردی کا خطرہ

شہر میں پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کر کے ممکنہ دہشت گردی کو ناکام بنایا جائے


Staff Reporter December 01, 2012
شہر میں پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کر کے ممکنہ دہشت گردی کو ناکام بنایا جائے فوٹو: فائل

حساس ادارے کی جانب سے وفاقی حکومت کو دی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر اور اہم مقامات کو ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔

جس کی اطلاع پر وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہر میں پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کر کے ممکنہ دہشت گردی کو ناکام بنایا جائے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے بارود سے بھری دو گاڑیاں تیار کی گئی ہیں اور رینجرز کمپلیکس کی طرز پر دہشت گردی کی جا سکتی ہے جس کے بعد پولیس اور رینجرز نے اپنے شہر بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |