سندھ میں نظام عدل نافذ کردیا تو کوئی مراد علی شاہ کا اقتدار نہیں چھین سکتا رؤف صدیقی
اچھا حکمران اللہ کی طرف سے ایک انعام ہوتا ہے اس لئے حاکم وقت کو محکوم کی آہ سے بچنا چاہیئے، رہنما ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ جیل میں ناانصافیوں کےایسے قصے سنے ہیں کہ رونگٹے کھڑے ہوگئے جب کہ سندھ میں اگر نظام عدل نافذ کردیا گیا تو کوئی نو منتخب وزیراعلی کا اقتدار نہیں چھین سکتا۔
سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران نئے وزیراعلی کے انتخاب کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ میں اگر نظام عدل نافذ کردیا گیا تو کوئی نو منتخب وزیراعلی کا اقتدار نہیں چھین سکتا، جیل میں ناانصافیوں کے ایسے قصے سنے ہیں کہ میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے، اچھا حکمران اللہ کی طرف سے ایک انعام ہوتا ہے اس لئے حاکم وقت کو محکوم کی آہ سے بچنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کو وزیراعلی سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جب جب وہ اچھا کام کریں گے انہیں مبارکباد دوں گا اورغلط کام کی نشاندہی بھی کروں گا۔
رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ اقتدارکی مسند پر بیٹھنے سے قبل مراد علی شاہ چل کر اپنے دوستوں کے پاس آئے اور ان لوگوں کے پاس بھی آئےجنہوں نےانہیں ووٹ نہیں دیا، اگر انہوں نے انکساری جاری رکھی تو وہ سندھ کے عوام کے لئے تحفہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری نو منتخب وزیراعلی سے اپیل ہے کہ وہ سندھ کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کردیں۔
اسپیکر آغا سراج درانی کی جانب سے جاری کئے گئے خصوصی احکامات کے بعد رؤف صدیقی کو وزیراعلی سندھ کے چناؤ کے لئے کی جانے والی ووٹنگ میں حصہ لینے کے لئے پولیس موبائل میں ایوان میں لایا گیا جس پر بات کرتے ہوئے رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب نے اجلاس میں بلانے کے لئے آرڈرجاری کیا جس سے خوشگوار حیرت ہوئی۔