وفاقی حکومت کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت نے آئندہ 22 ماہ کیلیے پلان تشکیل دے دیا۔
ISLAMABAD:
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مری میں اہم اجلاس ہوا جو 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا جب کہ اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور حکومت نے آئندہ 22 ماہ کے لیے پلان بھی تشکیل دیا۔
نمائندہ ایکسپریس نے بتایا وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جو آئندہ ہفتے تک کی جائے گی۔ وفاقی حکومت کے 22 ماہ کے ایجنڈے میں وزیراعظم نوازشریف ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر ایسے منصوبوں کو بھی چیک کریں گے جو اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم موٹرویز، نئے اسپتال اور صحت کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے۔