عمران خان 10دسمبر سے رابطہ عوام مہم شروع کرینگے

عمران خان نے ہنگامی دوروں کورابطہ عوام مہم کا نام دیا ہے.


INP December 01, 2012
عمران خان نے ہنگامی دوروں کورابطہ عوام مہم کا نام دیا ہے . فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات سے قبل اپنی پارٹی کومزید توڑپھوڑسے بچانے کیلیے سیاسی حکمت عملی تیارکرلی جس کے تحت10 دسمبر سے عمران خان اپنی پارٹی کے اہم رہنمائوں کے دیگرجماعتوں سے رابطوں کوغیرموثر بنانے کیلیے پاکستان بھرکاہنگامی دورہ کرینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ہنگامی دوروں کورابطہ عوام مہم کا نام دیا ہے اس مہم کے دوران عمران خان جنوبی پنجاب پرخاص توجہ دیں گے اوران کی کوشش ہوگی کہ پارٹی چھوڑکر دوسری جماعتوں میں جانے والوں کوروکاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں