الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور

درخواستوں پر ابتدائی سماعت 3 اگست کو ہوگی جس کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔


ویب ڈیسک July 29, 2016
درخواستوں پر ابتدائی سماعت 3 اگست کو ہوگی جس کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔ فوٹو؛ فائل

الیكشن كمیشن نے وزیراعظم كی نااہلی كی درخواستوں كو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں كو نوٹس جاری کردیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی وزیراعظم کی نااہلی کی لیے الیکشن کمیشن میں درخواست



ذرائع كے مطابق الیكشن كمیشن آف پاكستان نے وزیراعظم كی نااہلی كے لیے تمام درخواستوں كی سماعت كرنے یا نہ كرنے كے حوالے سے جائزہ لینے كے بعد فیصلہ كیا ہے كہ اس پر سماعت كی جائے۔ الیكشن كمیشن نے تمام درخواستوں كویكجا كرتے ہوئے سماعت كرنے كا فیصلہ كیا ہے جس کے لیے 3 اگست كی تاریخ مقرر كی گئی اور درخواست گزاروں كو نوٹس جاری كردیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی درخواستوں كے حق میں دلائل دیں سكیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شیخ رشید بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے



وزیراعظم كی نااہلی كے لیے تحریك انصاف، پیپلزپارٹی، عوامی تحریك اورعوامی مسلم لیگ نے درخواستیں دے ركھی ہیں۔ درخواستوں میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نے الیكشن كمیشن كو اپنے اثاثوں كی تفصیل درست جمع نہیں كرائی جس كی وجہ سے وہ اہل نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔



سیاسی جماعتوں كے وکلا نے پاناما لیكس كے انكشافات، وزیراعظم كی جانب سے الیكشن كمیشن میں جمع كرائے گئے اثاثوں كی تفصیلات سمیت مختلف دستاویزات بھی اپنی درخواستوں كے ہمراہ لگا ركھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |