قندیل بلوچ قتل مفتی عبدالقوی کو تفتیش کیلیے سوالنامہ بھجوادیا گیا

تمام سوالات کے جواب کل دوپہر تک پولیس کو جمع کرا دوں گا، مفتی عبدالقوی


ویب ڈیسک July 29, 2016
تمام سوالات کے جواب کل دوپہر تک پولیس کو جمع کرا دوں گا، مفتی عبدالقوی. فوٹو؛ فائل

قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے مفتی عبدالقوی سے تفتیش کے لیے سوالنامہ بھجوا دیا جس کا مفتی عبدالقوی نے کل تک جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے مفتی عبدالقوی سے تفتیش کے لیے انہیں 6 نکاتی سوالنامہ بھجوا دیا ہے جس کی مفتی عبدالقوی نے پریس کانفرنس میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوالنامے میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ پہلی بارقندیل بلوچ سے رابطہ کیسے ہوا اور آخری بار کب بات ہوئی جب کہ پولیس نےاندرون اوربیرون ملک سفر کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قندیل بلوچ سے صرف ایک ملاقات ہوئی تاہم وہ تمام سوالات کے جواب کل دوپہر تک پولیس کو جمع کرائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مفتی عبدالقوی کی پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی

مفتی عبدالقوی نے پریس کانفرنس کے آخر میں قندیل بلوچ کو معاف کرتے ہوئے دعا بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی بھی قندیل کو بخش دے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ سے آخری بار قتل سے 23 دن پہلے بات کی

واضح رہے کہ چند روز قبل قندیل بلوچ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں جس کے بعد پولیس نے ماڈل کی موت کو قتل قرار دیا اور اس میں ملوث مقتولہ کے چھوٹے بھائی وسیم کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم نے میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں