لاہور میں ہوٹل سے لڑکی کی گولی لگی لاش برآمد
لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی کیونکہ اس کی کنپٹی پر گولی کا نشان ہے، پولیس
لاہور:
ریس كورس كے علاقے میں فائیو اسٹار ہوٹل كے واش روم سے 25 سالہ لڑكی كی نعش ملی جس کی مبینہ طور پر خودکشی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا کالونی کی رہائشی 25 سالہ رابعہ ماسٹر کی طالبہ تھی وہ گزشتہ روز ریس كورس كے علاقے میں مال روڈ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل آئی، رابعہ کے کمرے میں جانے کے کچھ دیر بعد واش روم میں فائر كی آواز سن كر انتظامیہ نے پولیس كو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ كر دیكھا تو واش روم میں رابعہ كی لاش پڑی تھی اور اس كی كنپٹی پر گولی کے زخم کا نشان تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور میں پسند کی شادی کرنے پرزندہ جلائی جانے والی لڑکی سپرد خاک
پولیس كے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودكشی كا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جب کہ متوفیہ كے بیگ سے 6 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، اس كی كنپٹی پر ایك گولی لگی جو آر پار ہوگئی ہے۔ متوفی كے ورثا كا كہنا ہے كہ ایسا كوئی لڑائی جھگڑا نہیں تھا جس پر رابعہ خودكشی كرتی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ رابعہ كے موبائل فون كا ریكارڈ حاصل كیا جارہا ہے جس كے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاكٹرحیدراشرف كے مطابق متوفیہ كی ہوٹل میں آمد كی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل كرلی گئی ہے، وہ اكیلی ہی ہوٹل میں آئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رابعہ کے اہل خانہ اور دوستوں كے بیانات قلمبند كیے جائیں گے جس كے بعد اصل شواہد سامنے آئیں گے۔