مراد علی شاہ چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے آصف زرداری

نومنتخب وزیراعلیٰ حوصلے اورعزم كے ساتھ بلا كسی خوف كے سندھ كے عوام كی خدمت كریں، صدر پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک July 29, 2016
نومنتخب وزیراعلیٰ حوصلے اورعزم كے ساتھ بلا كسی خوف كے سندھ كے عوام كی خدمت كریں، صدر پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

پاكستان پیپلزپارٹی كے صدر آصف زرداری کہنا ہےکہ نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنی صلاحیتوں سے کامیابی کے ساتھ تمام چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔

پیپلزپارٹی كے صدر آصف زرداری نے مراد علی شاہ كو سندھ كا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مباركباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی كے اراكین كی كثیر تعداد نے مراد علی شاہ كو منتخب كیا جو مراد علی شاہ كی قیادت پر مكمل اعتماد كا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اس مشكل وقت میں تمام درپیش چیلنجوں سے نمٹنے كی صلاحیت ركھتے ہیں، انہیں مكمل یقین ہے كہ نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ عوام كی خواہشات پر پورا اتریں گے اوراپنی صلاحیتوں سے كامیابی كے ساتھ تمام چیلنجوں سے نمٹنے میں كامیاب ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مراد علی شاہ 88 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ سندھ منتخب

سابق صدر نے مراد علی شاہ كو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ پر یقین ركھتے ہوئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ہمت، حوصلے اورعزم كے ساتھ بلا كسی خوف كے سندھ كے عوام كی خدمت كریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سندھ میں طرز حکمرانی سمیت ہر شعبے میں تبدیلی نظر آئے گی، نومنتخب وزیراعلیٰ

آصف زرداری نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ كو بھی زبردست خراج تحسین پیش كرتے ہوئے كہا كہ ان كی عقلمند قیادت نے گزشتہ 8 سالوں میں سندھ كے عوام كی خدمت كی اور سندھ كے عوام اور پارٹی سے وفاداری نبھائی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی كو قائم علی شاہ پر فخر ہے اور ان كی خدمات كو پارٹی اور سندھ كے عوام طویل عرصے تک یاد ركھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |