بھارتی ریاست بہار اور آسام میں سیلاب سے 47 افراد ہلاک

ریاست بہار کے 10 اضلاع میں سیلاب کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک July 29, 2016
ریاست بہار کے 10 اضلاع میں سیلاب کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا، بھارتی میڈیا، فوٹو؛ فائل

بھارتی ریاست بہار اور آسام میں سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

بھارتی محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث صوبہ بہار کے کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں لیکن 10 اضلاع میں سیلاب کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے جس سے 22 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں شید بارشوں اور سیلاب کے باعث 21 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 19 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ لاکھم پور، گولا گھاٹ، جورہٹ دھیماجی سمیت بکسا اور نالباری کے اضلاع سیلاب کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں تاہم علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں