چوہدری نثار نے پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کردیا

معاہدہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر معطل کیا گیا۔


ویب ڈیسک July 30, 2016
معاہدہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر معطل کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے حکم پر پاکستان اور کویت کے درمیان ویزہ معاہدہ معطل کردیا گیا۔

پاکستان اور کویت کے درمیان 2013 میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کو دو طرفہ بنیادوں پر آمدورفت كے لیے ویزہ كے حصول كی شرط سے استثناء حاصل تھا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے كہا ہے كہ پاكستان كی طرف سے معاہدے كی مكمل پاسداری كے باوجود كو یت كی طرف سے معاہدے كی پاسداری نہیں كی جا رہی تھی جب کہ ایسے معاہدوں پردوطرفہ عمل درآمد ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے كہا كہ یہ نہیں ہو سكتا كہ پاكستان تومعاہدے كی مكمل پاسداری كرے اوردوسری طرف سے عملدرآمد میں ہچكچاہٹ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں