امن ہو تو پاکستان میں پرفارم کرنا پسند کرونگا اے آر رحمن

صرف فلموں کی ہی موسیقی نہیں دیتا بلکہ میرامیوزک لوگوں کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے، اے آر رحمن


Showbiz Desk July 30, 2016
صرف فلموں کی ہی موسیقی نہیں دیتا بلکہ میرامیوزک لوگوں کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے، اے آر رحمن فوٹو: فائل

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمن نے کہا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان سارے سیاسی اختلافات ختم ہو جاتے ہیں اور امن قائم ہوتا ہے تو وہ پاکستان جا کر پرفارم کرنا پسند کریں گے۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔ اے آررحمن کا کہناتھا کہ موسیقی آپ کے اندر کی آواز ہوتی ہے۔ وہ کہتے ہیں جب میں صوفی موسیقی تخلیق کرتا ہوں یا مجھے صوفیانہ موسیقی کمپوز کرنے کے لیے کہا جاتا ہے تب میں اوریجنل موسیقی تخلیق کرنا چاہتا ہوں کسی دوسرے سے متاثر ہو کر نہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ میں صرف فلموں کے لیے ہی موسیقی نہیں دیتا بلکہ میری موسیقی لوگوں کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔ اس لیے میں بھجن گاؤں یا صوفیانہ موسیقی ان باتوں کا خیال ضرور رکھتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں