بھارتی فلموں کی نمائش پرشدید ردعمل پربھارتی فلم انڈسٹری پریشان

بھارتی فلم انڈسٹری کا وفد پاکستان آکر اس سلسلے میں بات چیت کریگا،ذرائع


Pervaiz Mazhar July 30, 2016
بھارتی فلم انڈسٹری کا وفد پاکستان آکر اس سلسلے میں بات چیت کریگا،ذرائع فوٹو : فائل

PESHAWAR: گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی بھارتی فلموں کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے خاص طور سے عیدپربھارتی فلم کی نمائش کے بعد اس کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

پاکستان کی فلم انڈسٹری سے وابستہ سنیجیدہ افراد نے اس بات کو اب محسوس کرنا شروع کردیا ہے کہ اگر ہم نے بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا تو آنے والے دنوں میں پاکستانی فلموں کی نمائش میں مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کے سنیئر افراد نے ایک اجلاس میں اس مسئلہ پرسنجیدگی سے غور کیا اور سنیما مالکان کے متعصب رویہ پر شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے ہوئے چند اہم فیصلے بھی کیے جس کا وہ اعلان جلد کریں گے۔

دوسری طرف پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف شدید ردعمل پر بالی ووڈ کے لوگ بھی پریشان نظر آتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورت حال رہی تو بھارتی فلموں کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچے گااور ایک بڑی مارکیٹ ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک وفد جلد پاکستان آکر اس سلسلے میں بات چیت کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں