بھارت میں گائے کاگوشت کھانے والوں پرتشدد دہشت گردی ہےحمائمہ ملک

اسلام نے عورتوں کے بہت سے حقوق دیے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی وہ عزت اور احترام نہیں ہے، حمائمہ ملک


INP/Showbiz Reporter July 30, 2016
اسلام نے عورتوں کے بہت سے حقوق دیے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی وہ عزت اور احترام نہیں ہے، حمائمہ ملک فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بھارت میں گائے کا گوشت کھانے والوں پر تشدد کو دہشتگردی قرار دیدیا۔ٹویٹر پیغام میں حمائمہ ملک نے بھارت میں گائے کا گوشت کھانے والے مسلمانوں پر تشدد کو دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری مسلمان قوم پر دباؤ ڈالنا اور سزا دینا انتہائی ظالمانہ عمل اور تخریب کاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھی 2 خواتین کو مبینہ طور پر گائے کا گوشت کھانے پر سر عام تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعد میں پتہ چلا کہ انھوں نے گائے کا نہیں بھینس کا گوشت کھایا تھادوسری طرف حمائمہ ملک پنجاب حکومت کے تحفظ حقوق نسواں بل کی اشتہاری مہم کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں انھوں نے گزشتہ روزفوٹوشوٹ اورٹی وی کمرشل کی شوٹنگ کرائی۔

اسی حوالے سے ''ایکسپریس '' سے گفتگو کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے کہا کہ اسلام نے عورتوں کے بہت سے حقوق دیے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی وہ عزت اور احترام نہیں ہے جس کی وہ حقدار ہیں انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے حقوق نسواں کے لیے جو بل منظور کیا ہے اگر اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے تو خواتین کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں