فلم ’’دبنگ ٹو‘‘میں کرینہ کپور کا آئٹم سانگ ریلیزکردیا گیا

کرینہ کپورنے آئٹم سانگ میں اپنے بے باک جلووں سے شائقین کے دل موہ لئے ہیں


ویب ڈیسک December 01, 2012
کرینہ کپورنے آئٹم سانگ میں اپنے بے باک جلووں سے شائقین کے دل موہ لئے ہیں،فوٹو اے ایف پی

بالی ووڈ کی نئی فلم ''دبنگ ٹو'' میں کرینہ کپور کے ٹھمکوں بھرا آئٹم سانگ ریلیز کردیا گیا ہے۔

اداکار سلمان کی نئی فلم ''دبنگ ٹو'' کے آئٹم سانگ کے میڈیا پر خوب چرچے ہیں جس میں کرینہ کپور کی پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لئے ہیں۔ اس سے قبل ''دبنگ'' کے آئٹم سانگ ''منی بدنام ہوئی'' نے بالی ووڈ میں آئٹم سانگ کے نئے دورکا آغاز کیا تھا۔ نئی فلم ''دبنگ ٹو'' میں سلمان خان ایک بارپھر ''چلبل پانڈے'' کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلم 21 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں