بھارت کو اصل خطرہ پاکستان سے نہیں چین سے ہے ملائم سنگھ یادو

چین جب کمزورہوتا ہےتو خاموش بیٹھ جاتا ہے اورجب اسکی طاقت بڑھنے لگتی ہے تو حملے کی کوشش کرتا ہے، رہنما سماج وادی پارٹی


APP July 30, 2016
چین جب کمزورہوتا ہےتو خاموش بیٹھ جاتا ہے اورجب اسکی طاقت بڑھنے لگتی ہے تو حملے کی کوشش کرتا ہے، رہنما سماج وادی پارٹی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سماج وادی پارٹی کے لیڈر ملائم سنگھ یادو نے کہا ہے کہ بھارت کو حقیقی خطرہ پاکستان سے نہیں بلکہ چین سے ہے۔

لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو کا کہنا تھا کہ اتر کھنڈ میں چین کی مداخلت کا معاملہ کافی سنگین ہے، چین سے ہوشیار رہنا چاہیئے۔ انھوں نے کہا چین کی یہ پالیسی رہی ہے کہ جب وہ کمزور ہوتا ہے تو خاموش بیٹھ جاتا ہے اور جب اس کی طاقت بڑھنے لگتی ہے تو وہ حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اس لئے بھارت کو اصل خطرہ پاکستان سے نہیں چین سے ہے۔

دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے رہنما نریش اگروال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعطم نواز شریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے لئے لڑنے والوں کے حق بیان دینے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں لہذا بھارت کو پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ بحال نہیں کرنے چاہیئیں کیونکہ ان سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔