بھارت سلامتی کونسل کی مستقل نشست بھی حاصل نہ کر سکا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کو مستقل رکن بنانے کافیصلہ آئندہ سال تک ملتوی کر دیا گیا


INP July 30, 2016
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کو مستقل رکن بنانے کافیصلہ آئندہ سال تک ملتوی کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

DUBAI: بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد سلامتی کونسل کی نشست بھی حاصل نہ کر سکا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان کا اجلاس نیویارک میں ختم ہو گیا۔ اجلاس کے اختتام پر جاپان، برازیل اور بھارت کے نمائندوں کا نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے پر اتفاق نہ ہوسکا اور فیصلہ آئندہ سال تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں