مسافرکوجہازکے واش روم میں چھپ کرسگریٹ پینامہنگا پڑگیا

مسافرنے فضائی میزبانوں سے تلخ کلامی شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی طلب کرکے مسافرکو حراست میں لے کرجہاز سے نیچے اتارا

اویس مصطفی نے فضائی میزبانوں سے تلخ کلامی شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی طلب کر کے مسافر کو حراست میں لے کر جہاز سے نیچے اتارا گیا۔:فوٹو: فائل

پابندی کے باوجود دوران پرواز جہاز کے واش روم میں چھپ کر سگریٹ پینے والے مسافر کو عملے نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔


۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کرنیوالا کامونکی کا 26 سالہ رہائشی اویس مصطفی قطر ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے براستہ دوحہ، سعودی عرب سے لاہور پہنچا۔ ایئر لائنز عملے کے مطابق جیسے ہی طیارے نے رن وے پر لینڈ کیا تو اویس مصطفی اپنی سیٹ سے اٹھ کر طیارے کے واش روم میں گیا جہاں اس نے چوری چھپے سگریٹ پینا شروع کر دیا۔

اویس مصطفی نے فضائی میزبانوں سے تلخ کلامی شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی طلب کر کے مسافر کو حراست میں لے کر جہاز سے نیچے اتارا گیا۔
Load Next Story