بھارت میں 15روپے کے لیے دلت جوڑے کا بہیمانہ قتل
دوکاندار اس بات پربضد تھا کہ اسے وہ 15روپے کی رقم اسی وقت چاہیئے تاہم اس نے مکان سے کلہاڑی لا کران پرحملہ کردیا
ضلع مین پور کے گاؤں لکھنی پور میں معمولی رقم کے تنازع پر دلت جوڑے کو کلہاڑی سے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ضلع مین پورکے گاؤں لکھنی پورمیں پیش آیا جہاں دکاندارنے معمولی رقم کے تنازع پردلت جوڑے کو کلہاڑی سے وارکرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے دکاندارنے دلت جوڑے کو بسکٹ کے پیکٹ ادھاردیے تھے جن کی قیمت 15 روپے تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت میں گائے کے گوشت کے شبے میں ہندوؤں کا مسلم خواتین پر بہیمانہ تشدد
پولیس نے کہا کہ یہ جوڑا جب مزدوری کے لیے جا رہا تھا تو دوکاندار نے رقم کا تقاضا کیا جس پر دلت شخص نے اس سے شام تک کی مہلت مانگی اور کہا کہ مزدوری ملنے پر وہ ادھار چکا دیں گے، تاہم دوکاندار اس بات پر بضد تھا کہ اسے وہ 15 روپے کی رقم اسی وقت چاہیئے اور تلخ کلامی کے بعد اس نے مکان سے کلہاڑی لا کر ان میاں بیوی پر حملہ کر دیا جس سے وہ ہلاک ہوگئے جب کہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔