خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے پشاور جب کہ لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 30, 2016
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی کے علاقے ذخہ خیل میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، بعدازاں مزید 5 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: باراتیوں پر کنٹینر گرنے سے 2 دلہنیں جاں بحق

خاصہ دار فورس کے لائن آفیسر کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے پشاور جب کہ لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔