کانگوطوفان کے باعث طیارہ عمارت سے ٹکراگیا 30 افراد ہلاک متعدد زخمی

شدید طوفان کے باعث طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر قریبی عمارتوں سے ٹکراگیا


ویب ڈیسک December 01, 2012
شدید طوفان کی وجہ سے طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر قریبی عمارتوں سے ٹکراگیا۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

کانگو میں شدید طوفان کی وجہ سے کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر قریبی عمارتوں سے ٹکرا گیا جس کے باعث عملے کے 4 ارکان سمیت 30 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔


افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت برازیلوی کے ایئرپورٹ پر مقامی ایئرلائن کے طیارے کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب شدید طوفان کی وجہ سے طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر قریبی عمارتوں سے ٹکرایا۔


حادثے کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور جہاز کے عملے کے 4 ارکان سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے اور 20 سے زائد ازخمی ہوگئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |