گجرات میں برساتی نالے میں2 بھائیوں سمیت 4 بچے ڈوب کرجاں بحق

بچوں کی شناخت عبدالرحمان ، زکریا، فرحان اورسفیان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 30, 2016
بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال ہیں جب کہ لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا ہے، پولیس: فوٹو:فائل

ٹانڈہ کے قریب برساتی نالے میں نہانے والے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گجرات کے علاقے ٹانڈہ کے قریب 4 بچے برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے چاروں بچوں کی لاشیں نکال کر انہیں ورثا کے حوالے کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں نالے کی صفائی کے دوران گھرگرنے سے خاتون ڈوب کر جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں، جن کی شناخت عبدالرحمان ، زکریا، فرحان اورسفیان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زکریا اور فرحان دونوں سگے بھائی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں