احتجاج سے حکومت گرانے کے زمانے گزرگئے ایازصادق
ملک میں جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نظرنہیں آرہی، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہرفرد کا حق ہے لیکن اگر کسی کی نیت حکومت گرانے کی ہے تو وہ زمانے چلے گئے۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے، امن و امان کی صورت حال بہتراوربیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، انہیں ملک میں جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نظرنہیں آرہی، تحریک انصاف جمہوریت پسند ہے وہ جس راستے پرچل رہےہیں انہیں چلنے دیا جائے، 7 اگست کو وہی ہوگا جو منظورخدا ہوگا،اس کا حال بھی دھرنوں جیسا ہوگا، احتجاج کرنا ہرفرد کا حق ہے لیکن نیت حکومت گرانے کی ہے تو وہ زمانے چلے گئے۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ وہ پاناما لیکس کےمعاملے پرکسی فریق کی حمایت نہیں کررہے، ٹی او آرزکے معاملے پراعتزازاحسن اورشیری مزاری سے بات ہوئی ہے، کمیٹی ممبران کی مشاورت سے آئندہ اجلاس ہوگا کیونکہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کمیٹی کو ہی کرنا ہے۔