بغیراجازت تصاویریں لینے پر کترینہ کی صحافیوں کو قانونی کارروائی کی دھمکی
بغیر اجازت تصاویر لینے والے کے خلاف پولیس کو درخواست دوں گی، بالی ووڈ باربی کی دھمکی
بالی ووڈ کی باربی ڈول اتنی خوبصورت ہیں کہ صحافی ان کی تصویریں لینے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں تاہم اب اداکارہ نے ان کی بغیر اجازت تصاویریں لینے پرصحافیوں کو قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
کچھ برس قبل کترینہ کیف اپنے دیرینہ دوست رنبیرکپور کے ہمراہ چھٹیوں پر گئیں تھیں، اس موقع پران کی خفیہ تصاویر نے کافی دھوم مچائی تھی، یہ پریمی جوڑا الگ ہوگیا ہے لیکن کترینہ کیف کا غصہ ختم نہیں ہوا ۔ اب بھی جب انہیں پتہ چلتا ہے کہ کوئی ان کی بغیراجازت تصویر لے رہا ہے تو وہ غصے میں آجاتی ہیں اور جب انہیں یہ معلوم ہوجائے کہ تصویراتارنے والا کوئی صحافی ہے تو پھر ان کا غصہ ساتویں آسمان کو چھو جاتا جاتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پرانٹری دے دی
ایسا ہی واقعہ اس وقت رونما ہوا جب کترینہ کیف ڈانس ریہرسل کے بعد باہرنکل کراپنی کارمیں بیٹھ کرجانے لگیں تو ان کا پیچھا کرنے والے صحافیوں نے ان کی تصاویراتارنا شروع کردیں جس پر آگ بگولہ ہوگئیں۔ اداکارہ نے صحافیوں کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے خلاف بغیراجازت تصویریں لینے کے خلاف شکایت درج کرائیں گی۔