مقبوضہ کشمیر کشیدگی برقرار کرفیو کا مسلسل 23 واں روز
کشمیری عوام کی آواز دبانے کے لئے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی مسلسل 23 ویں روز بھی جاری رہی جب کہ ریاست کے 10 اضلاع میں کرفیو کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے 10 اضلاع میں مسلسل 10 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کے باعث اشیائے ضروریات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیری عوام کی آواز دبانے کے لئے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی آواز بننے کیلئے فیس بک پر مہم چل شروع
مقبوضہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث مزید 50 افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ شہید کشمیریوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی ہے اور 5 ہزار افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مذاکرت جلد ہونا چاہییں، فریقین کو معاملہ پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی حکومت سے رپورٹ طلب
گزشتہ روز بھی جھڑپوں میں 100 سے زائد نہتے کشمیری زخمی جب کہ ایک نوجوان شہید ہوگیا تھا جب کہ بھارتی فوج نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر کے مختلف جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔ دوسری جانب حریت رہنماؤں کی اپیل پر ہڑتال میں اتوار تک توسیع کر دی گئی ہے۔