رینجرزکے اختیارات سمری پراب تک دستخط نہیں ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس

وزیراعلیٰ سندھ کابینہ ارکان کی مشاورت سے رینجرز کے اختیارات سے متعلق فیصلہ کریں گے، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس


ویب ڈیسک July 30, 2016
رینجرزکوحاصل خصوصی اختیارات کی مدت 19 جولائی کو ختم ہوگئی تھی فوٹو: فائل

وزیر اعلی ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے اختیارت میں توسیع سے متعلق سمری پر دستخط نہیں کئے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اب تک رینجرزکے خصوصی اختیارات میں توسیع سے متعلق سمری پردستخط نہیں کئے ہیں۔ صوبائی کابینہ کے ارکان آج شام حلف اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کابینہ ارکان کی مشاورت سے اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب مراد علی شاہ کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں تمام محکموں کےسیکریٹریز کا پہلا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا واحد مشن اچھی حکمرانی قائم کرنا ہے، تمام کام قانون کے مطابق ہونے چاہئیں، سیکریٹریز، کمشنرز، ڈی سیز اورڈی آئی جیزعوام کےمسائل حل کرنے میں کردارادا کریں۔ تمام سیکریٹریز ان کے بازو ہیں کیونکہ انہیں ہی حکومت کے کام کو آگے بڑھانا ہے، تمام صوبائی اورضلعی افسران باقاعدگی سے اپنے دفتروں میں آئیں اور کام کریں۔

واضح رہے کہ رینجرزکوحاصل خصوصی اختیارات کی مدت 19 جولائی کو ختم ہوگئی تھی تاہم سندھ حکومت نے اس میں اب تک توسیع نہیں کی۔ جس کی وجہ سے رینجرزنے کراچی کے تمام داخلی اورخارجی راستوں پرقائم چیک پوسٹیں خالی کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں