چترال میں افغان طالبان کے دوسرے روز بھی حملے 5 چرواہے جاں بحق

افغان طالبان نے سرحد پار سے آکر وادی بریر اور استوری میں کارروائیاں کیں، چترال پولیس


ویب ڈیسک July 30, 2016
افغان طالبان نے مقامی چرواہوں کو یرغمال بنایا اور700 سے زائد بھیڑ بکریاں لوٹ کر فرار ہوگئے: فوٹو : فائل

سرحد پار سے آنے والے افغان طالبان مختلف علاقوں میں 5 مقامی چرواہوں کو ہلاک کرنے کے بعد سیکڑوں مویشی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال کے علاقے کالاش کی وادی بریر میں افغان طالبان نے مقامی چرواہوں پر مسلسل دوسرے روز حملہ کرکے 3 چرواہوں کو ہلاک کرکے 7 سو سے زائد جانور لوٹ لئے۔ مقامی پولیس کے مطابق افغان طالبان نے مقامی چرواہوں کو یرغمال بنایا اور مزاحمت پر 3 چرواہوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ 700 سے زائد بھیٹر اور بکریاں لے کر فرارہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 درجن سے زائد دہشت گرد اپنے ساتھ گاڑیاں بھی لائے تھے جن پر جانوروں کو لاد کر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغان طالبان کا کیلاش قبیلے کے چرواہوں پرحملہ، 3 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے پہلے آج صبح ہی سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے وادی کیلاش کے علاقے استوری میں 2 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گرشتہ روز بھی افغان طالبان نے چترال کے علاقے بمبوریت گرمانی میں داخل ہو کرحملہ کیا تھا اور 3 چرواہوں کو قتل کر کے 3 سو بکریوں کا ریوڑ ساتھ لے گئے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں