اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی

سوئی ناردرن کے لئے31 روپے 12 پیسے اورسوئی سدرن کیلئے28روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جنوری سےہو گا تاہم گیس کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو صارفین،سی این جی سیکٹر اور کھاد فیکٹریز کو بھی برداشت کرنا پڑے گا۔ فوٹو: رائٹرز

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی۔


اوگرا حکام کے مطابق سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے دائر پٹیشنز کی سماعت کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں کی گئی ۔ اوگرا نے سماعت کے بعد گیس کی قیمتوں میں سوئی ناردرن کےلئے 31 روپے 12 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یواور سوئی سدرن کےلئے 28 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن حکومت سے منظوری کے بعد جاری ہو گا جبکہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جنوری سےہو گا تاہم گیس کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو صارفین،سی این جی سیکٹر اور کھاد فیکٹریز کو بھی برداشت کرنا پڑے گا۔
Load Next Story