رینجرز کو سندھ حکومت کی اجازت کے بغیرآپریشن جاری رکھنے کا اختیار

وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 4 ایک کے تحت رینجرز اختیارات میں توسیع کردی

وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 4 ایک کے تحت رینجرز اختیارات میں توسیع کردی، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
وزیراعظم نواز شریف نے رینجرز کو ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اختیارات میں توسیع کا انتظار کئے بغیر ہی کراچی میں آپریشن جاری رکھا جائے۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے رینجرز کو کراچی میں آپریشن جاری رکھنے کے لئے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 4 ایک کی روشنی میں مکمل اختیارات دے دیئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 4 ایک کے مطابق وفاقی حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ملک کے کسی بھی علاقے سے دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے سیکیورٹی فورسز اور نیم سکیورٹی دستے کو تعینات کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کراچی آپریشن؛ رینجرزنے اختیارات میں توسیع نہ ملنے پرآپریشن روک دیا


وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دی گئی ہدایت کے بعد کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری رینجرز آپریشن سندھ حکومت کی جانب سے اختیارات میں توسیع نہ کرنے کے باوجود بھی متاثر نہیں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سندھ میں نئی کابینہ تشکیل پا جائے گی تو وزیراعظم نواز شریف صوبائی حکومت کے ساتھ رینجرز کے معاملات کو سلجھانے کے لئے کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ بہت ہی سنجیدہ نوعیت کا ہے اس کا جواب صرف ''ہاں یا نا'' میں نہیں دیا جا سکتا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو شدید تشویش ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پردستخط نہ ہو سکے

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کو کراچی میں آپریشن کے لئے اختیارات ستمبر 2013 میں دیئے گئے تھے جو رواں ماں کی 19 تاریخ کو ختم ہو گئے تھے لیکن صوبائی حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔
Load Next Story